23 اپریل 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے دشمن کی طرف سے شیعہ ، سنی اور عرب و عجم میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام کو دشمن کی فتنہ انگیز سازشوں کے بارے میں آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے۔

 ابنا: انڈونیشیا کی علماء کونسل کے سربراہ عمر شہاب نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر تاکید کی اس ملاقات میں  ایرانی وزیر خارجہ نے دشمن کی طرف سے شیعہ ، سنی اور عرب و عجم میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام کو دشمن کی فتنہ انگیز سازشوں کے بارے میں  آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے۔ انڈونیشیا کی علماء کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ایران اور انڈونیشیا کے باہمی روابط برادرانہ اور دوستانہ بنیادوں پر استوار ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی عالم اسلام میں بیداری پرتاکید 
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے دشمنوں کی تفرقہ انگيز سازشوں کے مقابل عالم اسلام کی ہوشیاری کی ضرورت پرتاکید کی ہے۔ علی اکبر صالحی نے آج تہران میں انڈونیشیا کی مجلس علماء کے سربراہ عمر شہاب سے ملاقات میں علاقے کے ملکوں کی صورتحال پر روشنی ڈالتےہوئے شیعہ سنی اور عرب عجم کے بہانوں سے دشمنوں کی تفرقہ انگيز سازشوں کےمقابل ہوشیاری پرتاکیدکی ہے۔ انڈونیشیا کی مجلس علماء کے سربراہ نے جوعالمی مجلس برائےتقریب مذاھب اسلامی کے سربراہ آيت اللہ تسخیری کی دعوت پر تہران کے دورےپرہیں مسلمانوں کےاتحاد کو بنیادی ضرورت قراردیا ہے۔ انڈونیشیا کی مجلس علماء انیس سوپچھتر 1975 میں قائم ہوئي تھی اور اس کاھدف علماءکےصلاح ومشورے سے شریعت کا نفاذ اور اسلامی بھائی چارے کو رواج دیناتھا۔